Thursday, April 15, 2010

Fashion Dress For Bridal
خوبصورت دلہن بننے کے گر۔
آپ کو بھي اپني شادي کے موقع پر اپنے آپ کو خوبصورت اور پرکشش دکھانے کيلئے پوري کوشش کرني چاہئے بلکہ آپ کو خوبصورت اور پرکشش نظر بھي آنا چاہئيے۔
شہناز شيخ جو کہ انڈيا کي صنعت کي بے تاج ملکہ ہيں خوبصورت دلہن بننے کے بارے ميں لکھتي ہيں، ہر دلہن کي خواہش ہوتي ہے، کہ اپني شادي کے دن جو کہ اس کي زندگي کا اہم ترين دن ہے وہ زبردست خوبصورت اور پر کشش نظر آئے، شادي کے دن پرکشش نظر آنے کيلئے آپ کو خود پر کم از کم ايک ماہ سے قبل ہي توجہ دينا شروع کرني ہوگي کيونکہ اندروني صحت اور بيروني صحت خوبصورتي کے ساتھ ساتھ چلتے ہيں۔
ڈائٹ غذا: آپ کي جلد کي طبعي اور ذہني حالت کي بہت سچي عکاسي ہوتي ہے، آپ کي جلد اور بالوں کي صحت ان تمام جزئيات پر منحصر ہے، جو کہ آپ کا جسم حاصل کرتا ہے، تمام مناسب جزئيات کے جسم کو ملنے پر ہي آپ کي جلد صحت مند اور بے داغ اور آپ کے بال چمکدار نظر آسکتے ہيں، جلد اور بالوں کي کئي مشکلات صرف غذا کي وجہ سے پيدا ہوتي ہيں، آپ کي روز مرہ کي غذا ميں کچي اور تازہ سبزيوں اور پھلوں کا شامل ہونا لازمي ہے دلہن کو يہ چاہئے کہ وہ روز مرہ کي غذا سے ہٹ کر کچھ الگ استعمال کرے جيسے کہ سيريلز، شہد دہي اور تازہ رس۔
جلد کي حفاظت : جلد اور بالوں کو انفرادي توجہ کي ضرورت ہوتي ہے اور اس کے لئيے درست معلومات بہت اہم اور ضروري ہوتي ہے، اچھي صحت مند جلد کا دارومدار اس بات پر ہے کہ اسے نمي تيزابي و اساسي توازن کتنا اور کيسے ملتا ہے؟ روز مرہ کے اس شيڈول میں آپ کو اپني جلد کي خوبيوں اور خاميوں کا اچھي طرح سے اندازہ ہونا ضروري ہے۔ چکني جلد کو صابن اور پاني سے دن ميں صرف دو مرتبہ دھونا چاہئے، سادے پاني سے آپ جتني مرتبہ چاہيں اپنا چہرہ دھوسکتي ہيں آپ کو اپني چکني جلد کے چکنے پن کو کم کرنے کيلئے عرق گلاب کا اسکن ٹانک استعمال کرسکتي ہيں، روئي ميں اس کو بھگوئيں اور اپنے چہرے پر پھريں۔ خشک اور پھٹي ہوئي جلد کو ايسي اشياء کي ضرورت ہوتي ہے، جس سے اس کو نمي حاصل ہوتي رہے، نورشنگ کريم کي مدد سے جلد پر مساج کريں اس سے آپ کي جلد کے چکنے غدود ميں رطوبت اور نمي کو جذب کرنے کي صلاحيت بڑھے گي، ملي جلي جلد اپ کيلئے مشکلات پيدا کرسکتي ہیں، اس ميں دونوں طرح ہي کي يعني خشک اور چکني جلد کي خامياں ہوتي ہيں، آپ کو چکنے حصوں کو ان کي چکنائي ختم کرنے اور خشک حصوں کو نرم کرنے ميں مشکلات ہوسکتي ہيں آپ کو اپنے چہرے کي جلد کي حفاظت دو طرح سے کرني ہوگي اور چہرے کے تمام حصوں کو ايک دوسرے سے مختلف تصور کرنا ہوگا ان کو ايک ہي نہ سمجھا جائے۔
بالوں کي حفاظت : ايک خوبرو دلہن نظر آنے کيلئے جتني ضروري اچھي جلد ہے اتنے ہي اہم روشن، چمکدار اور صحت مند بال ہيں، ہم آپ کے بالوں کو صاف اور اچھي حالت ميں رکھنے ميں مدد کرسکتےہيں، آپ کے بالوں کي صحت ميں اس پروڈکٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے، جس کا آپ انتخاب کرتے ہيں، چکنے بالوں کو ايسے شيمپو کي ضرورت ہوتي ہے جس میں ايسے اجزا شامل ہوں جو کہ آپ کي کھوپڑي کے تيزابي و اساسي توازن کا بگاڑے بغير آپ کے بالوں کي چکنائي کو کم کردے مہندي اور اس کے ساتھ دوسري چيزوں کے خصوصيات والا شيمپو ايسے بالوں کيلے آئيڈل ہے۔ خشک بالوں کو زيادہ سے زيادہ تيل کي ضرورت ہوتي ہے کنڈيشنر سے بھي خشک بالوں کو اچھي حالت میں رکھا جاسکتا ہے، گرم تيل کي مدد سے اپنے سرکانرمي سے مساج کريں اس سے آپ کے سر کے چکنے غدود کو تحريک ملے گي اور دوران خون بڑھے گا اچھا دوران خون اچھي خوراک صحت مند بالوں کيلئےبہت ضروري ہے۔
حسن کے نکھار ميں مدد دينے والي اشياء۔
پر کشش لک کيلئے ضروري ہےکہ اس کي ايک ايک جزئيات پر گہري نظر رکھي جائے، نہايت محطاط انداز ميں ميک اپ کرنے کي ضرورت ہے اور اسکي کے ساتھ ہي لوازمات کا احتياط اور مناسبت سے انتخاب کرنا چائيے۔
ايک خوبصورت چہرہ لوازمات کے بغير اسي طرح نامکمل ہےجس طرح کہ ايک بيلٹ اور ڈال کے بغير، لوازمات ميں ہاتھ کي گھڑي، کمر کي پيٹي، سن گلاس، جيولري، ہنيڈ بيگ جوتے، سينڈل اور سکاف وغيرہ شامل ہيں اس سے پہلے کہ ہم حسن ميں اضافہ کرنے والي اشياء کے بارے ميں باتيں کريں، يہ بتاتے چليں کہ ان کا استعمال ايسا ہونا چاہئے کہ شخصيت ميں نکھار آئے يہ نہ ہو کہ ان کے غلط استعمال سے آپ تماشا بن جائيں۔
سينڈلز: بازار ميں آپ کو جوتوں اور سينڈلز کي ہزاروں اقسام مليں گي، انہيں آپ تين حصوں ميں تقيسم کرسکتي ہيں ايک مردوں کيلئے دوسرے خواتين کيلئے اور تيسرے بچوں کيلئے فٹ وئير پارٹيز، آفس اور گھر ميں استعمال ہوتے ہيں اور اسپورٹس کے ميدان ميں ايک بنيادي ضرورت ہے۔
جوتے اور سينڈلز باہري خوبصورتي کو مد نضر رکھ کر پہننا چاہئے، خوبصورتي اپني جگہ مگر ان کي پائيداري اور پہننے کے بعد آرام کا بھي خيال رکھاجائے ياد رہے کہ ہلکے جوتے اور سينڈلز کشن کي طرح محسوس ہوتے ہيں، ٹائٹ شوز پائو اور تلوے کا تکليف دينے کے ساتھ ساتھ نقصان پہنچاتے ہيں اسلئے ان سے گريز کرنا چاہئے کہ اگر آپ ان خواتين ميں سے ہيں جو اونچي ايڑي کے جوتے پسند کرتي ہيں تو يہ بات ذہن ميں رکھيں کہ انہيں ايک خاص موقع پر ہي پہننا چاہئے، ہر وقت نہيں وزن کا استعمال آپ کي چال ميں فرق پيدا کردے گا اور ٹخنے ميں موچ کا سبب بھي بن سکتا ہے۔
Fore More Fashion 2010 For ALL Plz click Here

0 Comments:

Post a Comment